ٹرمپ نے ایران کو ایٹمی ہتھیاروں سے دور رہنے کی دھمکی دے دی
- 15, اپریل , 2025

نیوز ٹوڈے : امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے ایک مرتبہ پھر ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری بند کرنے کی دھمکی دے دی ـ "اوول آفس" میں جاری پریس کانفرنس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران معاہدہ تو کرنا چاہتا ہے لیکن کیا کرنا ہے اسے معلوم نہیں ـ امریکی صدر نے کہا کہ میں اس مسئلے کو حل کر دوں گا ـ امریکی صدر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ ایران کسی صورت بھی ایٹم بم نہیں بنا سکتا البتہ ایران ایٹم بم بناۓ بغیر بھی ایک عظیم ملک بن سکتا ہے ـ
امریکی صدر نے صحافیوں کو انٹر ویو دیتے ہوۓ ایک مرتبہ پھر ایران کو دھمکایا کہ وہ ایٹم بم بنانے کے خواب دیکھنا بند کر دے ـ ورنہ اس کے خطرناک نتائج بھگتنے کیلیے تیار ہو جاۓ ـ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ میں مقیم زیادہ سے زیادہ غیر قانونی افراد کو نکالنے کا منصوبہ بنا لیا ہے ـ دواؤں پر بھی ٹیکس نافذ کر دیا گیا جس کا جلد نفاذ کردیا جائے گا ـ

تبصرے