یوکرین کا فیصلہ کرنے سے قبل زیلینسکی نے ٹرمپ کو یوکرین دیکھنے کی دعوت دے دی
- 15, اپریل , 2025

نیوز ٹوڈے : یوکرینی صدر (زیلینسکی نے ڈونلڈ ٹرمپ) کو یوکرین کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے یوکرین میں آ کر اپنی آنکھوں سے تباہی دیکھنے کا دیا پیغام ـ امریکی میڈیا کو دیے جانے والے انٹر ویو میں زیلیسنکی نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ براہ مہربانی یوکرین کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل یوکرین تشریف لائیں اور اپنی آنکھوں سے یہاں کے مرے ہوۓ شہریوں ، تباہ حال ہسپتالوں ، سکولوں اور گرجا گھروں کو دیکھیں ـ یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ اگر امریکی صدر یوکرین کا دورہ کریں تو روسی صدر نے یوکرین کی جو حالت کی ہے اس سے ان کی آنکھیں کھل جائیں گی ـ
فروری میں وہائٹ ہاؤس میں زیلینسکی کی (ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر جے ڈی وینس) کے ساتھ ہونے والی تلخ کلامی کے بعد یوکرینی صدر کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ـ نائب امریکی صدر نے ملاقات کے دوران یوکرین پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ عالمی رہنماوں کی ہمدردیاں بٹورنے کیلیے پراپیگنڈہ کرتا ہے ـ میڈیا سے بات کرتے ہوۓ زیلیسنکی نے کہا کہ اگر امریکی صدر یوکرین کا دورہ کریں تو اس کیلیے کوئی خاص تیاری نہیں کریں گے بلکہ وہ جس شہر کا کہیں گے انہیں دورہ کرایا جائے گا جس سے ان کی آنکھیں کھل جائیں گی کہ روس نے ہمارے ملک کی کیا حالت کر دی ہے ـ

تبصرے