امریکہ نے اسرائیل کو 18 کروڑ ڈالر کی مالیت کے انجن دینے کا فیصلہ کر لیا
- 15, اپریل , 2025

نیوز ٹوڈے : ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے 18 کروڑ ڈالر کی قیمت کے انجن اسرائیل کو فروخت کرنے کی اجازت دے دی ـ "بین الاقوامی میڈیا" کے مطابق امریکہ کی دفاعی تعاون ایجنسی نے امریکہ کے اس اقدام کی تصدیق کر دی ہے ـ اسرائیل کو فوجی نقل وحرکت کیلیے بڑی گاڑیوں کے انجنز کی اشد ضرورت تھی ـ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اسرائیل کو فوجی گاڑیوں کیلیے بڑی گاڑیوں کیلیے انجن فراہم کیے جائیں گے جس سے اسے سرحدی دفاع اور فوجی نقل و حمل میں آسانی پیدا ہو گی ـ امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کے تحت بڑی گاڑیوں کے انجن ، پرزہ جات ، تکنیکی مدد دی جاۓ گی اور لاجسٹک تعاون میں بھی اسرائیل کا ساتھ کیا جاۓ گا ـ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ بڑی گاڑیوں کے انجن دشوار گزار علاقوں میں فوجی نقل و حرکت کیلیے تیار کیے گۓ ہیں ـ

وسیم حسن
تبصرے