لبنانی صدر نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا اعلان کر دیا

    نیوز ٹوڈے : لبنان کے صدر نے حزب اللہ کے ہتھیاروں کو حکومتی تحویل میں لینے کا اعلان کر دیا ـ "بین الاقوامی میڈیا"  کی دی جانے والی رپورٹ کے مطابق لبنان کے (صدر جوزف عون) کا 15 اپریل کو قطر کے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جاۓ کہ  لبنان میں موجود تمام ہتھیار حکومت کے کنٹرول میں آ جائیں ـ لبنانی صدر نے کہا کہ مزاحمتی جماعت (حزب اللہ) کا  کسی نئی جنگ میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں ـ اور میں سال 2025 کو ایک ایسا سال قرار دینا چاہتا ہوں جس میں لبنان میں موجود تمام ہتھیار حکومتی کنٹرول میں ہوں ـ

  جوزف عون کا کہنا تھا کہ حکومتی کنٹرول سے باہر ہتھیاروں کی موجودگی  کسی صورت قبول نہیں ـ ہتھیاروں کے کنٹرول سے متعلق مزاحمتی جماعت حزب اللہ کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں گے ـ جوزف عون نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ بتایا کہ حزب اللہ کے لڑاکے لبنانی فوج میں شامل ہو کر مختلف شعبوں کا حصہ بن سکتے ہیں لیکن ان کو لبنانی فوج میں باقاعدہ ایک الگ یونٹ کے طور پر شامل نہیں کیا جا سکتا ـ لبنانی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارا  مقصد حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا ہے ہم لبنان میں مزید خانہ جنگی نہیں چاہتے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+