چین اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ

     نیوز ٹوڈے : چین اور امریکہ کے درمیان جاری تجارتی جنگ  بڑھنے لگی ـ چین نے اپنی فضائی کمپنیوں کو امریکہ سے بوئنگ طیاروں کی خریداری سے روک دیا ـ "بین الاقوامی میڈیا" کے مطابق چین نے اپنی فضائی کمپنیوں کو امریکہ کی طیارے بنانے والی کمپنیوں سے کسی بھی قسم کا لین دین کرنے سے روک دیا ـ چین نے اپنی فضائی کمپنیوں کو امریکی کمپنیوں سے بوئنگ طیاروں کی خریداری سے بھی منع کر دیا ـ  چین نے یہ فیصلہ امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کی جانب سے چینی مصنوعات پر 145 فیصد ٹیکس لگاۓ جانے کے بعد کیا ـ

   دوسری جانب وہائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر چین کے ساتھ مذاکرات کیلیے تیار ہیں اب یہ فیصلہ چین کو کرنا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ کوئی ڈیل کرنا چاہتا ہے یا نہیں ـ ایک امریکی جریدے کے مطابق امریکہ ، چین کو تنہا کرنے کیلیے اس کے ساتھ ٹیرف مذاکرات کا ڈرامہ رچا رہا ہے ـ رپورٹ کے مطابق ٹیرف مذاکرات کو امریکہ کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر دباؤ ڈالنے کیلیے استعمال کیا جائے گا تاکہ وہ چین کی ساتھ اپنے تجارتی تعلقات محدود کر دیں ـ امریکی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ 70 سے زیادہ ملکوں کو حکم دیا جاۓ گا کہ وہ چین کو اپنی سر زمین سے سامان کی ترسیل کی اجازت نہ دیں ـ اور ان کو حکم دیا جائے گا کہ اگر انہیں امریکی ٹیکس  سے چھوٹ چاہیے تو وہ اپنے ملک میں موجود چینی کمپنیوں کو بند کر دیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+