اردن میں دہشتگردی کا بہت بڑا منصوبہ ناکام ، 16 دہشتگرد گرفتار

    نیوز ٹوڈے : اردن حکومت نے اپنے ملک سے 16 افراد کو دہشتگردی کی منصوبہ سازی کے الزام میں گرفتار کر لیا ـ ان افراد کے پاس موجود حملے کیلیے تیار میزائل بھی تحویل میں لے لیے ـ اردن کی جنرل انٹیلیجنس کی رپورٹ کے مطابق جن 16 افراد کو دہشتگردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا وہ 2021 سے اپنے مصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں مصروف تھے ـ انٹیلیجنس کے مطابق ملزمان نے ایک بڑے دہشتگردانہ حملے کیلیے خطرناک میزائل ، بم اور دیگر ہتھیار تیار کر رکھے تھے ـ لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کیلیے ڈرون کا استعمال بھی ملزمان کے منصوبے میں شامل تھا ـ  ملزمان  کے ساتھ بیرنی ممالک سے بھی دہشتگردانہ ٹیمیں تعاون کر رہی تھیں ـ

    دہشتگردی کے الزام میں پکڑے گۓ افراد کو "اسٹیٹ سیکیورٹی عدالت" میں پیش کر دیا گیا ـ "عرب میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق ملزمان کا پروگرام لبنان کے اندر ہی دہشتگردانہ حملے کا تھا ـ اس منصوبے کے ساتھ فلسطین ، شام یا کسی اور مسئلے کا کوئی تعلق نہیں ـ اردن کے (وزیر رابطہ ڈاکٹر محمد مومنی) نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوۓ بتایا کہ اردن کی خفیہ ایجنسی 2021 سے ملزمان کی خفیہ نگرانی کر رہی تھی ـ  پکڑے جانے والے افراد عسکریت پسندی کے تربیت یافتہ تھے ـ وزیر رابطہ کے مطابق اس دہشتگردانہ حملے میں ملک کی اہم شخصیات ، تنصیبات اور اداروں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا ـ محمد مومنی نے میڈیا کو بتایا کہ اس منصوبے کا ماسٹر مائینڈ لبنان میں موجود ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+