زلزلے نے دہلایا پاکستان کے کئی شہروں کو بدھ کی صبح 4 بج کر 30 منٹ پر
- 16, اپریل , 2025

نیوز ٹوڈے : منگل اور بدھ کی درمیانی رات 4 بج کر 30 منٹ پر 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں نے پاکستان کے کئی شہروں کو دہلا کر رکھ دیا ـ 5.6 شدت کے زلزلے کے یہ جھٹکے لاہور اور اس کے ارد گرد (صوابی ، دیر ، اسلام آباد ، راولپنڈی ،چترال ، مالاکنڈ ، بٹ گرام اور ایبٹ آباد) میں محسوس کیے گۓ ـ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 30 منٹ پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ـ زلزلے کے جھٹکوں سے خوفزدہ ہوکر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوۓ گھروں سے باہر آ گۓ ـ "امریکی جیالوجیکل سروے" کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں زلزلے کی شدت 5.6 اور گہرائی 69 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ـ زلزلے کا مرکز افغانستان کے علاقے کلفغان سے 108 کلو میٹر کے فاصلے پر مشرق کی جانب تھا ـ

وسیم حسن
تبصرے