مالدیپ کے صدر نے اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کی مالدیپ داخلے پر پابندی لگا دی

    نیوز ٹوڈے : مالدیپ نے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ملک میں داخلے سے روک دیا ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق مالدیپ کے صدر (محمد معیزو) نے مالدیپ کے پارلیمان سے منظوری کے فوری بعد اس فیصلے کے نفاذ کا  حکم جاری کردیا ـ مالدیپ کے صدارتی دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کی وجہ سے  مذمتی طور پر مالدیپ کے امیگریشن قانون میں یہ تبدیلی کی گئی ـ

   اس نۓ قانون کے مطابق اسرائیلی پاسپورٹ ہولڈر افراد پر مالدیپ میں داخلے پر پابندی ہوگی البتہ دوہری شہریت کے حامل افراد کسی دوسرے ملک کے پاسپورٹ پر مالدیپ میں داخل ہو سکیں گے ـ اپوزیشن پارٹی کے رکن (میکائل احمد نسیم) نے سب سے پہلے 2024 میں یہ تجویز پیش کی تھی ـ جس کو سیکیورٹی سروسز کی جانب سے منظوری کے بعد 10 ماہ 8 دن بعد پارلیمان سے منظوری مل گئی ـ مالدیپ کے صر نے فلسطین کے علاقوں میں انسانی ضروریات کا جائزہ لینے  کیلیے ایک مخصوص ٹیم تشکیل دینے اور فلسطینی عوام کیلیے فنڈ اکٹھا کرنے کا اعلان بھی کیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+