اگلے چند دنوں کے دوران چین پر لگائے گۓ ٹیرف میں کمی بیشی کا فیصلہ کریں گے ، ٹرمپ
- 24, اپریل , 2025

نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے وہائٹ ہاؤس میں ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین پر لگاۓ گۓ ٹیکس میں کمی کا انحصار اس کی قیادت پر منحصر ہے ـ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگلے 2 سے 3 ہفتوں کے دوران چین پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا جائے گا ـ ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا کو بتایا کہ چین کو بہت اچھا پیکج دے رہے ہیں ، اسلیے چین کو ہمارے ساتھ معاہدہ کرنا ہی پڑے گا ـ لیکن اگر چین نے معاہدہ نہ کیا تو ہم یہ ڈیل خود ہی طے کر لیں گے ـ دوسری طرف امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین کے ساتھ ہماری ڈیل ہو چکی ہے اور جلد ہی روسی صدر کے ساتھ ملاقات کروں گا ـ
امریکی صدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کینیڈا سے کاریں برآمد نہیں کرنا چاہتے اسلیے اس کی کاروں پر لگاۓ گۓ ٹیرف میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ـ کینیڈا کے ساتھ بھی جلد ہی معاہدہ ہو جائے گا ـ اس سے پہلے ٹرمپ نے بدھ کے دن جاری کردہ اپنے بیان میں کہا تھا کہ چین کے ساتھ بہت جلد تجارتی معاہدہ طے پا جائے گا اور اس پر لگاے گۓ ٹیکس کو کم کر دیا جائے گا ـ چین کی وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ چین بھی امریکہ کے ساتھ تجارتی بات چیت کیلیے تیار ہے ـ

خاص خبریں
-
ٹرمپ نے آئ فونز کے سی او کو بھارت میں سرمایہ کاری بڑھانے سے روک دیا
-
نریندر مودی نے تو بھارت کو گھنٹا گھر بنا دیا جس کو اب میانمار اور نیپال بھی بجا رہے ہیں
-
بھارتی الزام ، پاکستان نے ڈیسالٹ کمپنی کو بھاری رشوت دے کر بھارت کو گھٹیا جہاز بکواۓ
-
چین نے بھارت کے خلاف ریاست ارونا چل کے مختلف مقامات کے چائنیز نام رکھ دیے
تازہ ترین

تبصرے