حماس لڑاکوں سے جان بچا کے بھاگنے والے صیہونی فوجیوں کی ویڈیو وائرل ہو گئی

    نیوز ٹوڈے : عرب میڈیا کی  طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں صیہونی فوجیوں کو جان بچا کر بھاگتے ہوۓ دیکھا جا سکتا ہے ـ ایک اسرائیلی فوجی نے یہ ویڈیو اپنے ہیلمٹ پر لگائے گۓ کیمرے سے بنائی ـ ویڈیو میں  دکھائی دے رہا ہے کہ اسرائیلی فوجی ایک مکان کے اندر موجود ہیں اور ان میں سے کچھ فوجی مکان کی دوسری منزل پر جانے لگتے ہیں تو ان پر فائرنگ شروع ہو جاتی ہے ـ فائرنگ سے صیہونی فوج حواس باختہ ہو کر بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں تو سیڑھیوں سے پھسل کر لڑھکتے ہوۓ نیچے آتے ہیں ـ

   دو طرفہ فائرنگ  کے مقابلے میں صیہونی فوجی اپنے گرے ہوۓ ساتھیوں کو اٹھانے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں ـ شدید فائرنگ کی وجہ سے صیہونی فوجی واپس پلٹنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ، البتہ اس دوران اسرائیلی فوجیوں کی چیخ و پکار مسلسل سنائی دے رہی ہوتی ہے ـ  سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں حملے کے وقت اور جگہ کا تعین نہیں ہوتا اور نہ ہی یہ معلوم ہو سکا کہ اس مقابلے کا انجام کیا ہوا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+