امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات کا دروازہ ہر وقت کھلا ہے ، ترجمان چینی وزارت خارجہ

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کا کہنا ہے کہ 'وہ امریکہ کے ساتھ تجارتی بات چیت کیلیے ہر وقت تیار ہے' ـ امریکی صدر کے جاری کردہ بیان پر  بات کرتے ہوۓ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ  امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلیے دروازہ ہر وقت کھلا ہے ـ چینی مؤقف کو دہراتے ترجمان کا کہنا تھا کہ تجارتی جنگ کبھی کوئی جیت نہیں سکا اور ہم لڑنا بھی نہیں چاہتے لیکن اگر ضرورت پڑی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے ـ

    چینی وزارت خارجہ نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب تو تجارتی معاہدے کے خواہشمند ہو اور دوسری جانب دھمکیاں بھی دے رہے ہو ـ یہ طریقہ درست نہیں ہے ـ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ چین پر لگائے گۓ ٹیکس کو کم کرنے جا رہے ہیں ـ ٹرمپ نے اپنے دوسرے صدارتی دور کے شروع ہوتے ہی جنوری سے چین پر 142  فیصد ٹیکس نافذ کر کے تجارتی جنگ کا آغاز کر دیا تھا ـ جس کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پر 125 فیصد ٹیکس لگا دیا تھا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+