امریکہ تمام ٹیرف ختم کرکے مذاکرات کا راستہ اپنائے ، ترجمان چینی وزارت خارجہ

     نیوز ٹوڈے : (بین الاقوامی میڈیا) کی رپورٹ کے مطابق چین  نے امریکہ سے ایک مرتبہ پھر تجارتی تنازعات ختم کرکے مذاکرات کا راستہ اپنانے کا مطالبہ کر دیا ـ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ چین پر یک طرفہ لاگو کردہ ٹیرف کو مکمل طور پر ختم کر دے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں ـ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ واقعی تجارتی جنگ کے مسائل کو حل کرنے کا خواہش مند ہے تو اسٹیک ہولڈرز کی باتوں میں نہ آۓ ـ

   چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاحال امریکہ کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت کی تردید کرتے ہوۓ کہا کہ تجارتی جنگ وہی ختم کرے گا جس نے اسے شروع کیا تھا ـ امریکہ نے چینی مصنوعات پر لگائے گۓ ٹیرف کو بڑھاتے بڑھاتے 245 فیصد تک پہنچا دیا ہے  جواباً چین نے بھی امریکہ پر 125 فیصد ٹکس نافذ کر دیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+