بھارت اگلے 2 سے 3 دن میں پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے ، عطا تارڑ
- 30, اپریل , 2025

نیوز ٹوڈے : رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات (عطا تارڑ) نے اپنے جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں کی پکی رپورٹ کے مطابق بھارت پہلگام واقعہ کے بے بنیاد اور خود ساختہ الزامات کو بنیاد بنا کر پاکستان پر حملے کی تیاری کر چکا ہے ـ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم بھارت کی کسی قسم کی بھی کارروائی کا فیصلہ کن جواب دیں گے ـ وفاقی وزیر اطلاعت نے کہا کہ خطے میں بھارت کا مدعی ، منصف اور جلاد کا خود ساختہ کردار مسترد کرتے ہیں ـ پاکستان پچھلی دو دہائیوں سے خود دہشتگردی کا شکار ہے ، ا ور پاکستان کسی بھی قسم کی دہشتگردی کی سخت مذمت کرتا ہے ـ
عطا تارڑ بے کہا کہ مودی سرکار کا اپنے الیکشن مین کامیابی کیلیے اس قسم کے حملے کروانا بد قسمتی اور افسوسناک ہے ـ بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جاۓ گا ـ بین الاقوامی برادری کو سمجھنا چاہیے کہ جنگ کے تباہ کن نتائج کا ذمہ دار بھارت ہوگا ۔ پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کا ہر صورت دفاع کرے گا ـ

تبصرے