بھارت نے پاکستان اور آزاد جموں کشمیر کے مختلف علاقوں کو بنایا نشانہ

    نیوز ٹوڈے : (ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل محمد شریف) کے مطابق اب سے کچھ وقت قبل بھارت نے فضا سے پاکستان میں بہاولپور کی مسجد سبحان اللہ ، ایسٹ کے علاقے اور آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں کوٹلی اور مظفرآباد میں 3 جگہوں پر میزائل داغے ـ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے طیارے ہر وقت تیار ہیں بھارت کی یہ بزدلانہ حرکت ہے ـ اس نے یہ بلا اشتعال اور شرمناک حملہ  بھارتی فضائی حدودد کے اندر سے کیا ـ

   میجر جنرل محمد شریف نے کہا کہ پاکستان بھارت کی اس جارحیت کا بدلہ اپنی مرضی کے وقت اور مقام سے دے گا ـ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اس بھارتی اشتعال انگیزی کا جواب ہر صورت میں دے گا ـ پاکستان ، بھارت کی اس اشتعال انگیزی اور بزدلانہ کارروائی کی بھارتی خوشی کا وقت بہت کم ہے ـ اس کو بھر پور جواب ملے گا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+