بھارتی حملوں میں 8پاکستانی شہید اور 35زخمی ہو ۓ ڈٰی جی آئی ایس پی آر
- 07, مئی , 2025

نیوز ٹوڈے : (ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل محمد شریف) نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوۓ بتایا کہ بھارت نے پاکستان کے 6 مقامات پر چوبیس میزائل داغے ہیں ـ ان حملوں میں 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہو گۓ جبکہ 2 لاپتہ ہیں ـ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق " احمد پور ایسٹ میں مسجد سبحان اور اس کے نزدیک رہائشی کوارٹرز" پر 4 میزائل داغے گۓ ـ جس سےایک 3 سال کی بچی سمیت 5 پاکستانی شہید ہو گۓ ـ جن میں 2 مرد اور 2 عورتیں شامل ہیں جبکہ 31 زخمی ہو گۓ ـ
میجر جنرل محمد شریف نے میڈیا کو بتایا کہ " آزاد جموں و کشمیر کے شہر مظفر آباد کے علاقہ شاہی والا نالہ میں مسجد بلال " پر بھی بھارت نے حملہ کیا ـ مظفر آباد میں بھارت نے 7 میزائل داغے جس سے ایک مسجد شہید ہوئی اور ایک بچی زخمی ہو گئی ـ " کوٹلی میں مسجد عباس " پر 5 میزائل داغے گۓ جس سے ایک 16 سال کی لڑکی اور 18 سال کا لڑکا شہید ہو گۓ جبکہ ایک ماں ، بیٹی زخمی ہو گئیں ـ

خاص خبریں
-
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلیے شرائط رکھ دیں
-
یہودی آبادکاروں کی کارروائیوں کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے سابقہ اسرائیلی وزیر اعظم
-
اٹلی سے غزہ کیلیے امدادی سامان لے کر جانے والی کشتی نے اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کا اعلان کر دیا
-
جوہری توانائی کی معائنہ کار ٹیم نے اپنے جوتوں میں جاسوسی چپس چھپا رکھی تھیں ایران نے کیا انکشاف
تازہ ترین

تبصرے