گوجرانوالہ کینٹ پر بھارتی ڈرون حملہ ، ایئر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا
- 08, مئی , 2025

نیوز ٹوڈے : عسکری ذرائع کے مطابق ایک بھارتی ڈرون جو کہ پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا ، کو گوجرانوالہ کینٹ کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے تباہ کر دیا ـ بھارتی ڈرون کی تباہی سے گوجرانوالہ میں آج صبح ہی صبح دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں ـ رپورٹ کے مطابق بھارتی ڈرون جیسے ہی شہری حدود میں داخل ہوا تو پاکستانی ڈیفنس سسٹم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے ناکارہ بنا دیا ـ
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈرون انتہائی بلند پرواز کرتے ہوئے گوجرانوالہ کینٹ کی جانب بڑھ رہا تھا کہ ڈیفنس سسٹم حرکت میں آ گیا اور دو فائرز میں ہی ڈرون تباہ ہو گیا ـ گوجرانوالہ پولیس کے مطابق بھارتی ڈرون گجرات کے نزدیکی گاؤں (ڈنگہ) کے نزدیک گرا ہے ـ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر جھنڈ کے کھیتوں سے ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے لیا ـ

وسیم حسن
خاص خبریں
-
ایرانی حملے میں متاثرہ "ساروکا ہسپتال" میں زخمی صیہونی فوجیوں کا علاج ہوتا تھا ، عباس عراقچی
-
پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے (نریندر مودی) کو کافی دقت اٹھانا پڑی
-
ایران پر حملے سے متعلق ٹرمپ اگلے دو ہفتوں کے دوران فیصلہ کریں گے ، ترجمان وہائٹ ہاؤس
-
ایران نےاسرائیل پر "وعدہ صادق سوم" کی چودھویں لہر کی ویڈیو جاری کردی
تازہ ترین

تبصرے