پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی ، جھنڈا زیارت پوسٹ اور بھارتی فوجی ہیڈ کوارٹر تباہ

     نیوز ٹوڈے : سیکیورٹی ذرائع کی فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے (حاجی پیر سیکٹر) میں بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیتے ہوۓ "انڈین فوج کی جھنڈا زیارت پوسٹ" کو تباہ کر دیا ـ جھنڈا زیارت پوسٹ کی تباہی بھارتی فوج کا بہت بھاری نقصان ہے ـ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق "پانڈو سیکٹر" میں بھی پاکستانی فوج نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا جواب دیتے ہوۓ بھارتی فوج کا ہیڈ کوارٹر تباہ کر دیا ـ

   سیکیورٹی ذرائع کی اطلاعات کے مطابق بھارتی  "بٹالین ہیڈ کوارٹر بانگا ٹک" پر بھی پاک فوج کی  گولہ باری سے بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ـ اس سے قبل بھی پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی پر بھارتی فوج کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا نے پڑے تھے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+