غزہ پر رات گۓ صیہونی فوج کے حملوں میں بچوں اور عورتوں سمیت مزید 50 فلسطینی شہید

     نیوز ٹوڈے : غزہ کے (شمالی جبالیہ کےعلاقہ) میں رات گۓ متعدد گھروں پر صیہونی فوج کے فضائی حملوں میں 50 مزید فلسطینی شہید ہو گۓ ، جن میں 22 بچے اور 15 خواتین بھی شامل ہیں ـ  صیہونی فوج کے حملوں کے بعد جبالیہ کے ہسپتال میں  بچوں سمیت 9 لاشیں لائی گئیں ـ "بین الااقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں میں مجموعی طور پر 80 فلسطینی شہید  ہو گۓ ۔

   صیہونی فوج نے منگل کے دن جبالیہ اور اس کے ارد گرد کے رہائشیوں کو اپنا گھر بار چھوڑ دینے کی وارننگ دی تھی ، جس کے بعد صیہونی فوج نے راکٹ داغ دیے ـ صیہونی فوج کے مطابق ان حملوں میں حماس کے لڑاکوں کو نشانہ بنایا گیا ـ ایک دن قبل بھی اسرائیل نے (خان یونس کے یورپ ہسپتال) پر بنکر بموں سے حملہ کیا جن کے پھٹنے سے ہسپتال کے احاطہ میں گڑھے پڑ گۓ ـ

  اقوام متحدہ کے سربراہ کے سلامتی کونسل پر غزہ میں انسانی نسل کشی روکنے کیلیے فوری اقدامات کرنے کے مطالبے کے بعد غزہ پر صیہونی فوج کے حملے مزید بڑھ گۓ ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+