امریکہ نے لگائیں نئی پابندیاں ایران کے بلیسٹک میزائل سے منسلک اداروں اور افراد پر

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے دن امریکہ نے ایرانی بلیسٹک میزائل کے حمایتی 6 افراد جن میں 1 چینی شہری بھی شامل ہے ، اور 12 کمپنیوں پر نئی پابندیاں لگا دیں ـ ٹرمپ حکومت نے کچھ دن پہلے ہی ایران کی تیل کی صنعت اور جوہری پروگرام سےمتعلقہ افراد پر اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی تھیں ـ

  امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ بدھ کے دن ایران کے ایسے اداروں اور افراد پر پابندیاں عائد کی گئیں جو ایران کی حکومت کو مقامی سطح پر ایسے اہم مواد کی تیاری میں مدد فراہم کر رہے ہیں جو کہ ایران کے بلیسٹک میزائل پروگرام کیلیے انتہائی ضروری ہے ـ (امریکہ کے وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ) کا کہنا ہے کہ امریکہ ، ایران کو بین البراعظمی بلیسٹک میزائلوں کی تیاری کی اجازت ہر گز نہیں دے سکتا ـ

  وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ میزائل اور ان کے پرزہ جات کی ایران کے اندر ہی تیاری ، امریکہ اور خطے کے استحکام کیلیے خطرہ ہے امریکہ نے ایران پر یہ نئی پابندیاں ایسے وقت میں لگائیں جب دونوں ممالک کے درمیان جوہری پروگرام پر مذاکرات ہونے جا رہے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+