سندھ طاس معاہدے میں یک طرفہ فیصلے کی کوئی شق موجود نہیں ، صدر ورلڈ بینک

    نیوز ٹو ڈے : ورلڈ بینک کے صدر (راجئے بنگانے) کا امریکی میڈیا کو انٹر ویو دیتے پوۓ کہنا تھا کہ بھارت نے جان بوجھ کر معاہدہ التوا میں ڈالا ، طے شدہ طریقہ کار سے معاہدے کی پاسداری ضروری ہے ـ ورلڈ بینک کے  صدر نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ صرف دو خود مختار ممالک کے درمیان نہیں بلکہ عالمی بینک اس میں سہولتکار ہے ـ راجئے بنگانے نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ دونوں ملک اس معاہدے پر نظر ڈالیں اور تعمیری بات چیت کریں تاکہ معاہدے کی سالمیت اور اس کےا ندر موجود تعاون برقرار رہے ـ

    انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک یہ اختیار نہیں رکھتا کہ دونوں ممالک کو کسی فیصلے کے لیے رضامند کرے یا ان کے معاملات میں دخل دے ـ ورلڈ بینک صرف یہ کر سکتا ہے کہ جب دونوں ملک درخواست دیں توثالثی کیلیے غیر جانبدرانہ پینل مقرر کرے تاکہ فریقین کے آپسی اختلافات ختم کر سکے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+