بھارت پاکستان پر دوبارہ حملہ کر سکتا ہے اس کا بھر پور جواب دیا جاۓ گا ، خواجہ آصف

     نیوز ٹوڈے : جیو نیوز میں آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ پروگرام میں بات کرتے ہوۓ ( پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف ) نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم (نریندر مودی) ایک کونے میں لگ چکا ہے ـ اس کا سیاسی سرمایہ ختم ہو چکا ہے ـ ان حالات میں  نریندر مودی گھبرا کر کوئی بھی حرکت کر سکتا ہے ، لیکن اگر ایسا کچھ ہوا تو پاکستان بھی اس کا بھر پور جواب دینے کیلیے تیار ہے اور اس کے عالمی اثرات بھی سامنے آئیں گے ـ

  خواجہ آصف نے کہا کہ اگر مودی نےکوئی ایسی حرکت کی تو ساری دنیا ایک جگہ اکٹھی ہو جاۓ گی ـ اور بھارتی دوست بھی اس کی کوئی مدد نہیں کریں گے ـ خواجہ آصف نے بتایا کہ جنگ بندی کیلیے ہمارے اوپر کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا ـ امریکہ سمیت ہمارے سارے دوست ممالک ہمارے ساتھ کھڑے تھے ـ ہمارے دوست جنگ بندی کے حق میں تھے اس لیے ہم نے جنگ بندی کی ـ وزیر دفاع نے کہا کہ ہم ہر دن انتظار کرتے رہے کہ شاید بھارت اپنی حرکتوں سے باز آجاۓ ـ

     خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ پہلی لڑائی تھی جس میں سائبر اٹیک ہوا جس سے سارا بھارتی سسٹم مفلوج ہو گیا ـ وزیر دفاع نے کہا کہ کل تک پاکستان کو منہ نہ لگانے والے ممالک آج اس کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں ـ انہوں کہا کہ اس سے قبل بھارت ، مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بات چیت کیلیے تیار ہی نہیں تھا اب  اور نہیں تو اس مسئلے پر بات چیت کیلیے تیار تو ہوا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+