ٹرمپ نے تو "کشمیر اور مذاکرات" مودی کی چھیڑ بنا دی ، عامر الیاس رانا

      نیوز ٹوڈے : (ایکسپریس نیوز کے ایڈیٹر ایاز خان نے ایکسپرٹس پروگرام) میں بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ بھارتی وزیر اعظم (نریندر مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ) کے درمیان کوئی ناراضگی چل رہی ہے ـ دونو ں اپنے بیانات میں ایک دوسرے کا نا م نہیں لیتے ـ (تجزیہ کار فیصل حسین) نے کہا کہ اس جنگ سے قوم کی سوچ ہی بدل گئی ہے ـ

  ہر شخص کا سینہ تنا ہوا ہے ـ 6 گھنٹوں کی لڑائی میں پاکستان کی پوزیشن اس پہلوان جیسی ہے کہ جس کے پاس کپڑے ہوں یا نہ ہوں لیکن طاقت ضرور ہے ـ فیصل حسین  نے کہا کہ اس جنگ میں بھارت کو اتنی مار پڑی کہ اب اسے سمجھ جانا چاہیے کہ وہ لڑائی تو لڑ نہیں سکتا اسلیے پاکستان کے ساتھ دوستی کر لے اور وہ بھی پاکستان کی شرائط پر ـ (تجزیہ کار عامر الیاس) کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے مودی اور بھارت کی چھیڑ بنا دی ہے  "کشمیر اور مذاکرات" جیسا کہ کہتے ہیں نا کہ ہولی ہولی ڈھولکی بجاۓ جا رہے ہیں ـ 

   پانچویں دن سے ٹرمپ خطے میں ہی موجود ہیں ـ پاکستان نے آخری کاری وار سے بھارت کی کمر توڑ کر رکھ دی ـ بھارت مانے یا نہ مانے اس کی طبیعت صاف ہو چکی ہے ہم امریکہ کے ساتھ ہاتھ ملا رہے ہیں اور وہ نہیں ملا رہا  ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+