پاکستان کی حمایت کرنے پر بھارت نے ترک سیکیورٹی کمپنی کو بھارتی ایئرپورٹس پر کام کرنے سے روک دیا
- 16, مئی , 2025

نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطبق بھارت کے وزیر ہوابازی نے جمعرات کے دن ایک حکم نامہ جاری کیا جس کے مطابق قومی سلامتی کے حوالے سے خطرات کے خد شے کا بہانہ بناتے ہوۓ ترکیہ کی سیکیورٹی کمپنی کی کلیئرنس منسوخ کر دی گئی ـ بھارت نے یہ فیصلہ پاک ، بھارت جنگ میں (ترکیہ اور آذربائیجان) کی طرف سے پاکستان کی حمایت کرنےکی وجہ سے کیا ـ
بھارت کی سیاحتی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور آذربائیجان کی جنگ میں پاکستان کی حمایت کی وجہ سے بھارت کے شہریوں نے چھٹیوں میں ان ممالک کے سیاحتی مقامات پر جانا بھی منسوخ کردیا ـ ترکیہ کی (جلیبی ایوی ایشن ہولڈنگ کمپنی) کی ویب سائٹ کے مطابق یہ کمپنی " دہلی ممبئی اور بنگلوس سمیت بھارت کے 9 ایئر پورٹس پر گراؤنڈ ہینڈلنگ سروس فراہم کر رہی تھی" ـ رپورٹ کے مطابق ترکیہ کی سیکیورٹی کمپنی کی جانب سے ابھی تک اس معاملے کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ـ

تبصرے