چین نے بھارت کے خلاف ریاست ارونا چل کے مختلف مقامات کے چائنیز نام رکھ دیے

     نیوز ٹوڈے : چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ زنگان ( ارونا چل ) تاریخی ، جغرافیائی اور انتظامی لحاظ سے چین کا ہی حصہ ہے ـ اس کے مختلف مقامات کے ناموں کی تبدیلی چین کے خود مختار انتظامی دائرہ اختیار کے مطابق کی گئی ـ چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان مقامات کو چینی نام دینا چین کا ذاتی معاملہ ہے اور ایسا اس لیے کیا گیا تاکہ چین کی ثقافتی اور تاریخی شناخت کو اجاگر کیا جا سکے ـ

    اس سے قبل پچھلے سال بھی چین نے ارونا چل کے 30 مقامات کے نام چائنیز رکھے تھے ـ دوسری طرف بھارت نے چین کے اس فیصلے کو مسترد کر دیا ـ (بھارت زنگان کو ارونا چل پردیش کے نام سے اپنا حصہ مانتا ہے جبکہ چین اسے جنوبی تبت کا حصہ تصور کرتا ہے) ـ  بھارت اور چین کے درمیان اس معاملے پر  کشیدگی پائی جاتی ہے اور 2020 میں دونوں ملکوں کے درمیان باقاعدہ جھڑپیں بھی ہوئیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+