بھارتی الزام ، پاکستان نے ڈیسالٹ کمپنی کو بھاری رشوت دے کر بھارت کو گھٹیا جہاز بکواۓ
- 16, مئی , 2025

نیوز ٹوڈے : سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پیغامات میں بھارتی سپریم کورٹ کے ایک سابقہ جج (مرکنڈے کاٹجو) نے کہا کہ یہ سب پاکستانیوں کی حرکت ہے ـ بد معاش پاکستانیوں نے " ڈیسالٹ کمپنی" کو بھاری رشوت دی اور بھارت کو گھٹیا جہاز بکوا دیے ، جنہیں جنگ کے دوران چینی ہوائی جہازوں نے مار گرایا ـ " آپریشن بنیان مرصوص" میں پاکستان نے کئی اہم مقمات کو نشانہ بنایا ـ
جن میں "اودھم پور ایئر بیس ، پٹھان گوٹ ایئر بیس ، سورت گڑھ ایئر فیلڈز ، براہموس اسٹوریج سائٹ ، بھارت کا فوجی ہیڈ کوارٹر (کے جی ٹاپ اور اراڑی کے سپلائی ڈپو) سمیت 12 مقامات کو پاکستانی ہوابازوں نے اڑا دیا" ـ 7 مئی کو بھارت کی جانب سے میزائل حملوں میں رات کی تاریکی میں پاکستان کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے 5 جنگی جہازوں کو پاک فوج کے جوانوں نے مار گرایا ـ جن میں فرانس کے جدید جنگی طیارے "رافیل" بھی شامل تھے ـ

تبصرے