نریندر مودی نے تو بھارت کو گھنٹا گھر بنا دیا جس کو اب میانمار اور نیپال بھی بجا رہے ہیں
- 16, مئی , 2025

نیوز ٹوڈے : ایکسپریس نیوز کے ایڈیٹر (ایاز خان نے نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس) میں بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ اگر بھارت کے پاس طاقت ہوتی تو یقین مانیں دوسرے دن سیز فائر نہ ہوتا بلکہ بھارت لازمی حملہ کرتا ـ (تجزیہ کار فیصل حسین) نے کہا کہ نریندر مودی نے تو پورے بھارت کو گھنٹا گھر بنا دیا جو گزرتا ہے وہی بجا رہا ہے ـ ٹرمپ کے ساتھ ساتھ میانمار اور نیپال بھی ـ یہ دونوں ممالک بھی اب بھارت کو آنکھیں دکھانے لگے ہیں ـ
تجزیہ نگار (عامر الیاس رانا) کا کہنا ہے کہ بات سیدھی سی ہے جو کچھ مودی کے کرپٹ میڈیا نے کیا اس کو اب بین الاقوامی میڈیا اچھال رہا ہے ـ بلکہ ایسا کہنا چاہیے کہ ٹکا کر بے عزتی کر رہا ہے ـ تجزیہ کار (خالد قیوم) نے کہا اگر بین الاقوامی سطح پر دیکھا جائے تو پہلگام واقعہ کا بہانہ بنا کر نریندر مودی نے پاکستان پر جو جنگ مسلط کی اب خود ہی اس جنگ کے بوجھ تلے دب چکا ہے ـ بھارت کو شدید شکست کا سامنا ہوا اور اب دنیا کی نظریں پاکستان کی تجارت پر ہیں ـ

تبصرے