روس نے بنایا اتوار کی صبح یوکرین کے شہر (کیف) کو ڈرونز اور میزائلوں سےنشانہ
- 26, مئی , 2025

نیوز ٹوڈے : یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس کی جانب سے داغے گۓ 14 بلیسٹک میزائل اور250 ڈرونز میں سے 6 میزائل اور 245 ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا ـ (کیف کے میئر وٹالی کلیشتکو) نے اس حملے کو یوکرین کے دارالخلافہ پر روس کا بڑا حملہ قرار دیا ہے ـ حملے کے سائرن مسلسل بجتے رہے جس سے کیف کے رہائشی بنکروں میں چلے گۓ ـ روسی حملے میں " ڈونیسک ، کیف اور خارکیف" کے علاقوں میں رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ـ
حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کی رات ہونے والے روسی حملے میں کم از کم 18 افراد زخمی ہو گۓ ـ جبکہ اتوار کی صبح کو ہونے والے حملوں میں بھی 2 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوۓ ـ یوکرینی حکام کے مطابق روس جنگ بندی کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلیے حملوں میں تیزی لا رہا ہے ـ (ولادیمیر زیلینسکی) نے روسی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج ہر رات زندگیاں بچانے کی کوشش کرتی ہے ـ
روس کا یہ حملہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جنگ جاری رہنے کا زمہ دار صرف پیوٹن ہےـ دوسری طرف روس اور یوکرین کے درمیان 600 قیدیوں کا تبادلہ بھی ہوا ہے جوکہ جنگ کے دوران اب تک کا سب سے بڑا تبادلہ ہے ـ

خاص خبریں
-
ایرانی حملے میں متاثرہ "ساروکا ہسپتال" میں زخمی صیہونی فوجیوں کا علاج ہوتا تھا ، عباس عراقچی
-
پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے (نریندر مودی) کو کافی دقت اٹھانا پڑی
-
ایران پر حملے سے متعلق ٹرمپ اگلے دو ہفتوں کے دوران فیصلہ کریں گے ، ترجمان وہائٹ ہاؤس
-
ایران نےاسرائیل پر "وعدہ صادق سوم" کی چودھویں لہر کی ویڈیو جاری کردی
تازہ ترین

تبصرے