غزہ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 3 اسرائیلی فوجی ہلاک 2 زخمی
- 04, جون , 2025

نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی گاڑی غزہ میں داخل ہوتے ہوۓ سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے تباہ ہو گئی ـ صیہونی فوج کی گاڑی غزہ میں جلتی ہوئی ایک بکتر بند گاڑی کو لگنے والی آگ کو بجھانے جانے والے فائر انجن کو تحفظ فراہم کررہی تھی کہ واپسی پر خود حادثے کا شکار ہو گئی ـ گاڑی میں سوار صیہونی فوج کے 3 جوان ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گۓ ـ
صیہونی فوج کے مطابق دھماکا بارودی سرنگ کے پھٹنے سے ہوا جبکہ اسی راستے سے مزید 20 بم ناکارہ بناۓ گۓ ـ بیان کے مطابق تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ انتہا پسندوں نے صیہونی فوج کے قافلے کے راستے کا پتہ کیسے لگا لیا ، اور سڑک کنارے بم نصب کیے ـ ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں میں ( لیور اسٹین برگ ،اسٹاف سارجنٹ 20سالہ اوفک برہانہ اور اسٹاف سارجنٹ 22سالہ عمر وان گیلڈر) شامل ہیں

وسیم حسن
خاص خبریں
-
ایرانی حملے میں متاثرہ "ساروکا ہسپتال" میں زخمی صیہونی فوجیوں کا علاج ہوتا تھا ، عباس عراقچی
-
پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے (نریندر مودی) کو کافی دقت اٹھانا پڑی
-
ایران پر حملے سے متعلق ٹرمپ اگلے دو ہفتوں کے دوران فیصلہ کریں گے ، ترجمان وہائٹ ہاؤس
-
ایران نےاسرائیل پر "وعدہ صادق سوم" کی چودھویں لہر کی ویڈیو جاری کردی
تازہ ترین

تبصرے