روس ، یوکرین کو ڈرون حملے کا کرارا جواب دے گا ، امریکی صدر

   نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان بدھ کے دن ایک گھنٹے سے زیادہ ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ـ روسی حکام کا کہنا ہے کہ ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں دونوں رہنماؤں کے درمیان "یوکرین جنگ بندی ، ایران کے جوہری پروگرام اور پاک بھارت کشیدگی" پر تبادلہ خیال ہوا ـ روسی صدر کے ساتھ ایک گھنٹے سے طویل وقت کی بات چیت کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیوٹن کا کہنا ہےـ

   کہ ' وہ یوکرینی ڈرون حملے کا کرارا جواب دیں گے' ـ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ فون کال فوری طور پر  یوکرین جنگ کے مسئلے کا حل نہیں بن سکتی البتہ اس مسئلے پر بات چیت جاری رہے گی ـ امریکی صدر نے کہا کہ پیوٹن نے ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں مدد فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+