حماس کے ساتھ دو بدو لڑائی میں اسرائیلی فوج کے 4 جوان ہلاک اور 6 زخمی

    نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ 'غزہ کے شمالی علاقے میں حماس کے لڑاکوں کے ساتھ ان کی جھڑپیں ہوئیں' ـ پہلے واقعہ میں غزہ کے (شجاعیہ محلہ) میں اسرائیلی فوج کی گشت کے دوران اچانک ایک گلی کے کونے سے حماس کے ایک کارکن  نے ان پر حملہ کر دیا ـ فائرنگ کے بعد حملہ آور بآسانی موقعہ سے فرار ہو گیا ـ  حماس کے لڑاکے کی فائرنگ سے ایک اسرائیلی فوجی موقع پر جان بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ـ

   دوسرے واقعہ میں غزہ کے علاقہ (جبالیہ) کے نزدیک ڈرون حملے میں 3 صیہونی فوجی زخمی ہوئے جن میں سے 1 کی حالت خطرے میں بتائی جا رہی ہے ـ ایک دن قبل بھی جبالیہ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہو گۓ تھے ـ غزہ جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 425 ہو چکی ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+