فلسطین کو امداد دینے والی 6 امدادی تنظیموں پر امریکہ نے پابندیاں لگا دیں
- 11, جون , 2025

نیوز ٹوڈے : (نیدر لینڈ ، اٹلی ، ترکیہ ، فلسطین اور الجزائر کی 6 امدادی تنظیموں پر امریکہ کے محکمہ خزانہ نے پابندیاں لگا دیں) ـ امریکی محکمہ خزانہ نے ان خیراتی اداروں پر فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) کی مدد کرنے کا الزام لگاتے ہوۓ پابندیاں عائد کیں ـ امریکہ کے محکمہ خزانہ کے مطابق بلیک لسٹ کیے گۓ خیراتی اداروں کے امریکہ میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے گۓ ہیں ـ یہ 6 امدادی تنظیمیں انسانی ہمدردی کی آڑ میں دہشتگردوں کو مدد فراہم کر رہے تھے ـ
امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ان غیر قانونی مالیاتی نیٹ ورکس سے فلسطینیوں کا ہی نقصان ہو رہا ہے ـ پابندیاں لگانے کا مقصد سزا دینا نہیں بلکہ ان کی اصلاح کرنا ہے ـ امریکہ کی طرف سے جن اداروں پر پابندیاں لگائی گئیں ان میں غزہ کا (الویام خیراتی ادارہ ،الجزائر کی البرکہ چیریٹی ایسوسی ایشن ، ترکیہ کا فلسطین وقف خیراتی ادارہ ، نیدر لینڈ کی جماعت اسرا فاؤنڈیشن ، مغربی کنارے کی امدادی جماعت ادمیر اور اٹلی کا خیراتی ادارہ لاکپولادی اوور) شامل ہیں ـ

تبصرے