انتہا پسند اسرائیلی وزراء پر آسٹریلیا اور برطانیہ سمیت 5 ملکوں نے لگائیں پابندیاں

   نیوز ٹوڈے : اسرائیل کے (قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر اور اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموتریج) پر کینیڈا ، نیوزی لینڈ ، برطانیہ ، آسٹریلیا اور ناروے نے پابندی لگا دی ـ برطانیہ کے وزیر خارجہ (ڈیوڈ لامی) کی جانب سے  جاری کیے گۓ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے وقار اور خطے میں دیرپا استحکام کی ضمانت کے لیے یہی واحد راستہ بچا ہے ـ ڈیوڈ لامی کا کہنا تھا کہ ان دونوں اسرائیلی وزراء نے فلسطینیوں کے خلاف تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو ہوا دی ، ان کی یہ حرکت ناقابل قبول ہے ـ

  اسرائیلی وزراء پر لگائی گئی پابندیوں کے تحت ان تمام 5 ملکوں میں موجود ان کے اثاثے بھی منجمد کیے جا سکتے ہیں ، اور ان کے ویزے بھی کینسل کیے جا سکتے ہیں ـ یہ دونوں اسرائیلی وزراء غزہ میں بین الاقوامی امداد بند کرنے کی مسلسل حمایت کرتے رہے ہیں ـ برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوۓ ڈیوڈ لامی کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور اس کے ساتھی ممالک اسرائیل کو متعدد بار خبردار کر چکے ہیں کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے باز آ جاۓ ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+