غزہ میں امدادی مراکز کے نزدیک کھڑے فلسطینیوں پر صیہونی فوج کی فائرنگ
- 11, جون , 2025

نیوز ٹوڈے : غزہ کی (سول ڈیفنس فوج) کا کہنا ہے کہ جس وقت سینکڑوں فلسطینی شہری امدادی سامان لینے کیلیے دو مراکز کے نزدیک کھڑے تھے تو صیہونی فوج نے ان پر فائرنگ کر دی ـ صیہونی فوج کے مطابق انہوں نے مشتبہ افراد کو دیکھ کر وارننگ فائر کیا لیکن موقع پر موجود افراد کے مطابق اسرائیلی فوج نے براہ راست فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا ـ
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب (بن یامین نیتن یاہو) خود اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ اسرائیل ، غزہ میں حماس کے مخالف گروہوں کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے ـ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے جنوبی غزہ کے ایک قبائلی گروہ کو ہتھیار دینے کی اجازت دی ہے ، جسے "ملیشیا نیٹ ورک" کہا جاتا ہے ـ ان گروپس کا کہنا ہے کہ وہ حماس کے خلاف فلسطینیوں کی حفاظت کر رہے ہیں ـ

وسیم حسن
تبصرے