نیتن یاہو کو اپنے پاس بلا کر میڈیا کے سامنے بتائیں کہ بس ، بہت ہو چکا سابقہ اسرائیلی وزیر اعظم کا ٹرمپ سے مطالبہ
- 11, جون , 2025

نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابقہ اسرائیلی وزیر اعظم نے فلسطین میں مستحکم امن کیلیے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوۓ غزہ میں جنگ جاری رکھنا جرم قرار دے دیا ـ سابقہ اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی صدر (ٹرمپ) سے اپیل کی ہے کہ نیتن یاہو کو بلا کر میڈیا کےسامنے کہیں کہ اب بہت ہو چکا یہ سب ختم کرو ـ (ایہود اولمرٹ) نے نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوۓ کہا کہ وزیر اعظم کی حیثیت سے وہ 7 اکتوبر 2023 کے حملے کو روکنے میں ناکام رہے تھے ـ
اس وقت عالمی برادری نے اسرائیلی حق دفاع کو قبول کیا لیکن نیتن یاہو نے جب جنگ بندی معاہدہ توڑتے ہوۓ فوجی کارروائیوں میں اضافہ کیا تو سب اس کے مخالف ہو گۓ ـ سابقہ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ نیتن یاہو نے اپنے ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دی جس کی وجہ سے اسرائیل دنیا میں تنہا ہو گیا ـ
انہوں نے کہا کہ بن یامین نیتن یاہو اپنے اتحادیوں سے ڈرتے ہیں کہ کہیں جنگ روکنے سے وہ ناراض نہ ہو جائیں ، اور حکومت کا ساتھ چھوڑ نہ دیں ـ اس طرح دوبارہ الیکشن ہوں گے جس سے نیتن یاہو کو بری شکست کا سامنا کرنا پڑے گا

تبصرے