پچاس ملکوں کے افراد اسرائیلی مظالم کے خلاف غزہ گلوبل مارچ میں شرکت کیلیے پہنچ گۓ

     نیوز ٹوڈے : عالمی مارچ میں دنیا بھر کے 50 ملکوں کی انسانی حقوق کی تنظیمیں ، مزدور یونینز، طلباء کی یونینز ،ڈاکٹرز اور سماجی تنظیموں کے ارکان شامل ہیں ، جو کہ قاہرہ سے لے کر رفع بارڈر تک پیدل مارچ کریں گے ـ یہ عالمی مارچ غزہ کے معصوم لوگوں کے ساتھ یک جہتی ، انسانی ہمدردی اور غزہ میں جاری اسرائیل کی امدادی ناکہ بندی کے خاتمے کیلیے کی جائے گی ـ اس مارچ میں شامل افراد مصری اور عالمی حکام پر دباؤ ڈالنے کیلیے 15 جون کو رفع بارڈر پر دھرنا دیں گے ـ

   غزہ بارڈر پر کھڑے 3000  سے زائد امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے دیا جا سکے ـ عالمی مارچ میں شامل تمام افراد رضاکارانہ طور پر اپنی مدد آپ کے تحت مارچ میں شریک ہوۓ ہیں ـ عالمی مارچ میں شرکت کرنے والی تنظیموں نے واضح کر دیا کہ ان  کا مقصد صرف اور صرف انسانی بنیادوں ہر ہے ـ اوراس  میں کسی بھی سیاسی جماعت کا کوئی کردار نہیں ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+