صیہونی فوج کی امدادی مرکز پر فائرنگ سے متعدد فلسطینی شہید
- 12, جون , 2025

نیوز ٹوڈے : طبی ذرائع کی فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق (غزہ شہر کے جنوب میں نیٹزاریم کوریڈور) کے نزدیک قائم اسرائیلی حمایت یافتہ امدادی مرکز پر حملے میں مزید 19 فلسطینی شہید ہو گۓ ، موقع پر موجود افراد کے مطابق امدادی سامان وصول کرنے والے فلسطینیوں پر صیہونی فوج نے ڈرون سے حملہ کیا ـ جس سے متعدد فلسطینی موقع پر ہی شہید ہو گۓ ـ غزہ کے علاقہ (جبالیہ) میں صیہونی فوج کے فضائی حملے میں بھی 12 فلسطینی شہید ہوۓ ـ
خان یونس کے علاقہ میں ایک بے گھر خاندان کے خیمے پر اسرائیلی بمباری سے 3 معصوم فلسطینی شہید ہو گۓ ـ دیر البلاح میں بھی گھروں اور ریڈ کریسنٹ کی عمارتوں پر صیہونی فوج کے حملوں میں 3 افراد شہید ہو گۓ ـ فلسطینی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج نے غزہ شہر کے مشرقی حصے پر ڈرونز کے ذریعے سموگ بم بھی برساۓ ـ

وسیم حسن
خاص خبریں
-
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلیے شرائط رکھ دیں
-
یہودی آبادکاروں کی کارروائیوں کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے سابقہ اسرائیلی وزیر اعظم
-
اٹلی سے غزہ کیلیے امدادی سامان لے کر جانے والی کشتی نے اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کا اعلان کر دیا
-
جوہری توانائی کی معائنہ کار ٹیم نے اپنے جوتوں میں جاسوسی چپس چھپا رکھی تھیں ایران نے کیا انکشاف
تازہ ترین

تبصرے