چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے پا گیا امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے کردیا اعلان

      نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان ہونےو الی تجارتی معاہدے پر اب صرف دونوں ممالک کے صد ور کے دستخط ہونے باقی ہیں ـ (ڈونلڈ ٹرمپ) نے کہا کہ  معاہدے کے مطابق چین ، امریکہ کو میگنیٹس اور دوسری اہم معدنیات پیشگی فراہم کرے گا ـ اور اس کے بدلے امریکہ ، چین کو وہ سب کچھ دے گا جو کہ معاہدے میں طے پایا ہے ـ ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ معاہدے کے تحت چینی طالب علم امریکہ کے کالجوں اوریونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کریں گے ـ

   امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ ، چینی مصنوعات پرصرف 10 فیصد ، جبکہ چین ، امریکی مصنوعات پر 55 فیصد ٹیرف وصول کرے گا ـ چین نے تاحال امریکی صدر کے اس بیان کی کوئی تردید یا تائید نہیں کی اور نہ ہی اس معاہدے کےمکمل مندرجات پیش کیے ـ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی کرسی سنبھالتے ہی چین کے ساتھ تجارتی جنگ شروع کر دی تھی ـ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی درآمدی اشیاء پر ٹیرف میں اضافہ کر دیا تھا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+