غزہ سے مزید 2 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں برآمد
- 12, جون , 2025

نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) نے خود اس خبر کی تصدیق کرتے ہوۓ بتایا کہ 'غزہ سے یائر یعقوب اور ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش ملی ہے' ـ البتہ دوسرے مغوی کی ابھی تک شناخت ظاہر نہیں کی گئی ، اور نہ ہی صیہونی فوج نے اس آپریشن کے بارے میں باضابطہ طور پر بتایا ہے ـ اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق دوسرے یرغمالی کو بھی 7 اکتوبر 2023 کو (نیراوز نامی علاقے) سے حماس کے لڑاکوں نے اغوا کیا تھا ـ
اس سے قبل بھی ایک امریکی نژاد جوڑے کی لاشیں ملی تھیں ـ جن کو زخمی حالت میں اغوا کیا گیا تھا اور دو مہینے بعد ہی ان کی موت واقع ہو گئی تھی ـ اس کے بعد ایک تھائی شہری جس کو حماس نے 7 اکتوبر کے حملے کے دوران گرفتار کیا تھا ، کی لاش ملی تھی ـ پچھلے 7 دنوں میں 5 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں مل چکی ہیں ـ اس طرح 56 اسرائیلی یرغمالیوں میں سے 33 کی لاشیں مل چکی ہیں اور 23 کے زندہ ہونے کی امید ابھی باقی ہے ـ

خاص خبریں
-
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلیے شرائط رکھ دیں
-
یہودی آبادکاروں کی کارروائیوں کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے سابقہ اسرائیلی وزیر اعظم
-
اٹلی سے غزہ کیلیے امدادی سامان لے کر جانے والی کشتی نے اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کا اعلان کر دیا
-
جوہری توانائی کی معائنہ کار ٹیم نے اپنے جوتوں میں جاسوسی چپس چھپا رکھی تھیں ایران نے کیا انکشاف
تازہ ترین

تبصرے