نیتن یاہو کی کرسی خطرے میں ، اسرائیلی پارلیمنٹ میں حکومت کے خاتمے کیلیے آج ووٹنگ ہو گی
- 12, جون , 2025

نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کی تحلیل کیلیے آج پہلی مرتبہ ووٹنگ ہو گی ـ اگر اس بل نے زیادہ ووٹ حاصل کر لیے تو اس کے نفاذ کیلیے مزید 2 مرتبہ ووٹنگ کرائی جاۓ گی ، جس کے بعد پارلیمنٹ کی تحلیل اور وقت سے پہلے نۓ انتخابات کی تاریخ طے کی جائے گی ـ لیکن اگر اپوزیشن پارٹی اس بل کو منظور کرانے میں ناکام ہو جاتی ہے تو اسے دوسرا بل پیش کرنے کیلیے 6 مہینے انتظار کرنا پڑے گا ـ
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے اتحادیوں نے بھی ملک میں مقررہ مدت سے پہلے اتخابات کیلیے اپوزیشن پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا ہے ـ نیتن یاہو کے پاس اس وقت 68 سیٹیں ہیں جبکہ حکومت قائم رکھنے کیلیے 61 سیٹوں کی ضرورت ہوتی ہے ـ دنیا کے سیاسی منظر نامے پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق نیتن یاہو حکومت کے خاتمے کے حتمی امکانات نظر آ رہے ہیں ـ
ماہرین کے مطابق نیتن یاہو کو پہلے ہی بدعنوانیکے الزامات کا سامنا ہے ـ اور 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے کو نہ روک سکنے کی زمہ داری بھی نیتن یاہو پر ڈالی جا رہی ہے ـجس سے ان کی کرسی خطرے میں نظر آ رہی ہے ـ

خاص خبریں
-
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلیے شرائط رکھ دیں
-
یہودی آبادکاروں کی کارروائیوں کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے سابقہ اسرائیلی وزیر اعظم
-
اٹلی سے غزہ کیلیے امدادی سامان لے کر جانے والی کشتی نے اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کا اعلان کر دیا
-
جوہری توانائی کی معائنہ کار ٹیم نے اپنے جوتوں میں جاسوسی چپس چھپا رکھی تھیں ایران نے کیا انکشاف
تازہ ترین

تبصرے