ایران نے امریکی حملے کے جواب میں امریکی اڈوں کو تباہ کرنے کی دھمکی دے دی
- 13, جون , 2025

نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر دفاع (ناصر زادے) نے جوہری معاہدے میں ناکامی کے بعد ایران پر امریکی حملے کے جواب میں مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی اڈوں پر حملے کی دھمکی دے دی ـ ناصر زادے کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ نے جوہری معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ایران پر حملہ کیا تو ایران اس کے جواب میں مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو نشانہ بناۓ گا ـ
ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ایسی نوبت نہ آۓ اور مذاکرات کے مثبت نتائج سامنے آئیں لیکن اگر مذاکرات ناکام ہوۓ اور ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو امریکہ کو ایران کے مقابلے میں زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا ـ
ناصر زادے نے کہا کہ ایران پر حملے کی صورت میں امریکہ کو مشرق وسطیٰ سے نکلنا پڑے گا ـ ایرانی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں قائم تمام امریکی اڈے ایران کے نشانے پر ہیں اور ایران بغیر کسی جھجک کے ان کو اڑا دے گا ـ دوسری طرف امریکی صدر کا کہنا ہے کہ مجھے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی کامیابی کے امکانات کم نظر آرہے ہیں ـ

خاص خبریں
-
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلیے شرائط رکھ دیں
-
یہودی آبادکاروں کی کارروائیوں کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے سابقہ اسرائیلی وزیر اعظم
-
اٹلی سے غزہ کیلیے امدادی سامان لے کر جانے والی کشتی نے اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کا اعلان کر دیا
-
جوہری توانائی کی معائنہ کار ٹیم نے اپنے جوتوں میں جاسوسی چپس چھپا رکھی تھیں ایران نے کیا انکشاف
تازہ ترین

تبصرے