اپوزیشن ہوئی ناکام (نیتن یاہو )کو کرسی سے ہٹانے میں

   نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ کی تحلیل کیلیے پیش کردہ اپوزیشن کے بل پر کل ووٹنگ ہوئی ـ ووٹنگ میں حصہ لینے والے پارلیمنٹ کے 120 ارکان میں سے 53 نے اس کے حق میں جبکہ 61 نے اس بل کے خلاف ووٹ دیا ـ اپوزیشن پارٹی کا خیال تھا کہ یہودیوں کی فوج میں لازمی بھرتی کے متنازع معاملے پر ناراض ارکان کی مدد سے وہ نیتن یاہو حکومت کو قبل از وقت ختم کرنے میں کامیاب ہو جاۓ گی ـ

   البتہ حکومتی پارٹی نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا ، اور (نیتن یاہو) کی سربراہی میں اس بل کے خلاف کامیابی حاصل کرکے اپوزیشن کی چال ناکام بنا دی ـ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اب اپوزیشن پارٹی کو دوسرا بل پیش کرنے کیلیے 6 ماہ  انتظار کرنا پڑے گا ـ (بن یامین نیتن یاہو کی دائیں بازو کی  لیکود پارٹی) نے 6 جماعتوں کے اتحاد سے 2022 میں حکومت بنائی تھی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+