اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کر سکتا ہے ، امریکی میڈیا
- 13, جون , 2025

نیوز ٹوڈے : امریکی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملے کی پیشگی اطلاع امریکہ کو دے دی ہے اور وہ کسی بھی وقت ایران کو نشانہ بنا سکتا ہے ـ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے امریکہ کو مطلع کیا ہے کہ وہ ایران پر حملے کیلیے مکمل طور پر تیار ہے ـ امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران عراق میں موجود امریکہ کے اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے اسی لیے امریکہ نے خطے میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر واپس امریکہ آنے کی ہدایات جاری کر دیں ـ
امریکی محکمہ دفاع نے بھی امریکی فوجیوں کے خاندانوں کو مشرق وسطیٰ سے واپسی کا حکم جاری کردیا ہے ـ دوسری جانب ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے امریکی وزیر دفاع نے مشرق وسطیٰ سے غیر سفارتی عملے کو بھی انخلاء کا حکم دے دیا ـ امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ فوجیوں اور ان کے خاندانوں کی حفاظت اور سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے ـ

خاص خبریں
-
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلیے شرائط رکھ دیں
-
یہودی آبادکاروں کی کارروائیوں کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے سابقہ اسرائیلی وزیر اعظم
-
اٹلی سے غزہ کیلیے امدادی سامان لے کر جانے والی کشتی نے اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کا اعلان کر دیا
-
جوہری توانائی کی معائنہ کار ٹیم نے اپنے جوتوں میں جاسوسی چپس چھپا رکھی تھیں ایران نے کیا انکشاف
تازہ ترین

تبصرے