ایران نے اسرائیل پر راکٹوں اور میزائلوں کی بارش کر کے تہران حملے کا کرارہ جواب دے دیا
- 16, جون , 2025

نیوز ٹوڈے : ایرانی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق ایران نے دن کی روشنی میں پہلی دفعہ اسرائیل پر راکٹ داغے ، اور یہ اسرائیل پر ایرانی حملوں کا تیسرا دور ہے ـ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے رہائشی علاقوں میں ایران کے میزائل گرے ـ دوسری طرف "وسطی اور شمالی اسرائیل" میں ایران کی جانب سے میزائل فائر کرتے ہی سائرن بجنے لگے ـ اسرائیلی فوج نے عوام کو بنکرز میں چھپ جانے کا حکم جاری کر دیا ـ صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گۓ کئی میزائلوں کو راستے میں ہی تباہ کر دیا گیا
البتہ ابھی تک کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ـ نیتن یاہو حکومت نے ملک میں 30 جون تک ایمر جنسی نافذ کر دی ہے ـ "عرب میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق وسطی تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کی نزدیکی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی اور تہران کی شاہراہوں طالقانی اور ولی عصر کے نزدیکی میدانوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ـ اسرائیل کی جانب سے تہران پر گیے گۓ حملوں کے بعد ایران کے صدر (مسعود پزشکیان) کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل نے حملے جاری رکھے تو اس کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا ـ

خاص خبریں
-
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلیے شرائط رکھ دیں
-
یہودی آبادکاروں کی کارروائیوں کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے سابقہ اسرائیلی وزیر اعظم
-
اٹلی سے غزہ کیلیے امدادی سامان لے کر جانے والی کشتی نے اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کا اعلان کر دیا
-
جوہری توانائی کی معائنہ کار ٹیم نے اپنے جوتوں میں جاسوسی چپس چھپا رکھی تھیں ایران نے کیا انکشاف
تازہ ترین

تبصرے