جنگ کے دوران مذاکرات نہیں کریں گے ، ایران نے دیا قطر اور عمان کو دوٹوک جواب
- 16, جون , 2025

نیوز ٹوڈے : برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کروانے کیلیے ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ملکوں "قطر اور عمان" کو دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے دوران مذاکرات بالکل نہیں کرے گا ـ ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے برطانوی نیوز ایجنسی "رائٹرز" سے بات کرتے ہوۓ بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور ایک لمبے عرصے تک جاری رہنے والی جنگ کے امکانات نظر آ رہے ہیں ـ
ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایران نے ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ممالک قطر اور عمان کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات اس وقت تک نہیں کرے گا جب تک اسرائیل کے حملوں کا مکمل جواب نہیں دے دیتا ـ ایرانی عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ میڈیا پر غلط خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ایران ، عمان اور قطر کو امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے کا کہہ رہا ہے ۔ ایران ، قطر اور عمان کی وزارت خارجہ نے اس خبر سے متعلق کسی بات کی تصدیق نہیں کی ـ

خاص خبریں
-
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلیے شرائط رکھ دیں
-
یہودی آبادکاروں کی کارروائیوں کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے سابقہ اسرائیلی وزیر اعظم
-
اٹلی سے غزہ کیلیے امدادی سامان لے کر جانے والی کشتی نے اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کا اعلان کر دیا
-
جوہری توانائی کی معائنہ کار ٹیم نے اپنے جوتوں میں جاسوسی چپس چھپا رکھی تھیں ایران نے کیا انکشاف
تازہ ترین

تبصرے