ایران کا اسرائیل پر سائبر حملہ

    نیوز ٹوڈے : اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیل پر سائبر اٹیک کیا ہے ، جس میں اسرائیلی شہریوں کو بنکروں میں چلے جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کے پیغامات دیے گۓ ہیں ـ اسرائیلی حکام نے شہریوں کو ہدایات کیں کہ یہ ایران کا سائبر حملہ ہے اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ـ گزشتہ رات بھی ایران نے اسرائیلی شہروں (حیفا اور تل ابیب) کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ، ایرانی پاسداران انقلاب نے صبح تک حملے جاری رکھنے کی دھمکی بھی دی ـ

  اس سے پہلے پیر کے دن بھی اسرائیل پر ایرانی حملے میں 8 اسرائیلی ہلاک ہو گۓ تھے ـ اور 92 زخمی بھی ہوۓ تھے ـ جمعہ کے دن سے لے کر آج تک ایرانی حملوں میں 24اسرائیلی ہلاک جبکہ 600 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+