ٹرمپ نے دی دھمکی ، ایران کے شہریوں کو تہران سے نکل جانے کی
- 17, جون , 2025

نیوز ٹوڈے : امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں نے ایران کو کہا تھا کہ نیوکلیئر معاہدہ کر لے اور اسے ایسا کر لینا چاہیے تھا ـ ٹرمپ نے کہا کہ میرے بار بار کہنے کے باوجود ایران نہیں مانا ـ انسانی جانوں کا ضیاع شرمناک ہے ـ ایران کو کسی صورت ایٹمی طاقت نہیں بننے دیا جاۓ گا ـ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں تہران کے شہریوں کو شہر چھوڑ جانے کی دھمکی دی ـ
کینیڈا میں جی 7 اجلاس کے موقع پر امریکی صدر نے برطانوی وزیر اعظم سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ ایران کو جوہری معاہدے پر دستخط کر دینے چاہیئں ۔ اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں سے پاک ہو جائے ـ امریکی صدر نے کہا کہ ایران جلد ہی جوہری معاہدے پر سائن کر دے گا ـ

وسیم حسن
خاص خبریں
-
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلیے شرائط رکھ دیں
-
یہودی آبادکاروں کی کارروائیوں کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے سابقہ اسرائیلی وزیر اعظم
-
اٹلی سے غزہ کیلیے امدادی سامان لے کر جانے والی کشتی نے اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کا اعلان کر دیا
-
جوہری توانائی کی معائنہ کار ٹیم نے اپنے جوتوں میں جاسوسی چپس چھپا رکھی تھیں ایران نے کیا انکشاف
تازہ ترین

تبصرے