نیتن یاہو نے ایرانی سپریم لیڈر کے قتل کا اشارہ دے دیا

     نیوز ٹوڈے : اسرائیلی وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) نے آسٹریلیا کے ایک ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوۓ کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر (آیت اللہ خامنہ ای)  کی موت سے ہی یہ جنگ ختم ہو سکتی ہے ـ خامنہ ای کی موت سے جنگ مزید نہیں بڑھے گی ـ آسٹریلوی ٹی وی چینل نے نیتن یاہو سے سوال کیا کہ کیا ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کا ارادہ ہے ـ جس پر نیتن یاہو نے کہا کہ جو بھی ضروری ہوگا ہم وہی کریں گے ـ

   ایک دن قبل ہی بین الاقوامی میڈیا نے کہا تھا کہ امریکی صدر نے ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے قتل کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کر دیا ہے ـ بین الاقوامی میڈیا سے بات کرتے ہوۓ امریکی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت کے کیے گۓ فیصلے سے ہم پیچھے نہیں ہٹ سکتے ـ اس سے قبل اسرائیل نے بیان جاری کیا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+