ایران نے داغے اسرائیل پر مزید 20میزائل
- 18, جون , 2025

نیوز ٹوڈے : اسرائیل کے میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیل پر مزید 20 میزائل داغ دیے ـ اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈر نے الرٹ جاری کردیا ـ اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بج اٹھے ـ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی شہروں "یروشلم ، شیرون اور تل ابیب" میں میزائل گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ، جہاں سے دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیں ـ ایرانی جماعت (پاسداران انقلاب) کے ترجمان نے سورت البقرہ کی آیات سے شروع کیے گۓ اپنےجاری کردہ بیان میں کہا کہ اگر کوئی تم پر حملہ کرے تو اس کو اسی کے انداز میں جواب دینا چاہیے ـ
پاسداران انقلاب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ان اڈوں کو نشانہ بنایا گیا جن کو اسرائیل ایرانی شہریوں پر دہشتگردانہ حملوں کیلیے استعمال کرتا تھا ـ ترجمان پاسداران کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر حملے لگاتار جاری رہیں گے ـ اس سے پہلے ایرانی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف (میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی) نے بھی ایران پر بہت جلد بڑے حملے کا اعلان کیا تھا ـ ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے اسرائیلی شہریوں کو تنبیہہ کی کہ اگر وہ اپنی جان بچانا چاہتے ہیں تو حیفا اور تل ابیب سے نکل جائیں ـ

خاص خبریں
-
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلیے شرائط رکھ دیں
-
یہودی آبادکاروں کی کارروائیوں کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے سابقہ اسرائیلی وزیر اعظم
-
اٹلی سے غزہ کیلیے امدادی سامان لے کر جانے والی کشتی نے اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کا اعلان کر دیا
-
جوہری توانائی کی معائنہ کار ٹیم نے اپنے جوتوں میں جاسوسی چپس چھپا رکھی تھیں ایران نے کیا انکشاف
تازہ ترین

تبصرے