ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی تیاری کر لی ، دی نیویارک ٹائمز

     نیوز ٹوڈے : امریکی نیوز ایجنسی (نیو یارک ٹائمز)  کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ براہ راست اسرائیل کے ساتھ جنگ میں شرکت کرتا ہے تو خفیہ معلومات ہیں کہ ایران نے مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی مکمل تیاری کر لی ہے ـ رپورٹ کے مطابق ایران ، امریکی اڈوں  کو ایران سے نشانہ بنانا شروع کرے گا ـ ایران آبناۓ ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی بھی تیاری کر رہا ہے ـ

  امریکہ نے 3 درجن ری فیولنگ طیارے یورپ بھیج دیے ہیں ، جوکہ مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی اڈوں کی حفاظت پر مامور لڑاکا طیاروں کی مدد کریں گے یا پھر ایرانی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلیے بمبار طیاروں کی رینج بڑھانے کیلیے استعمال کیے جائیں گے ـ امریکی اخبار نیو یارک کے مطابق ایران جنگ بڑھنے کا خطرہ نظر آنے لگا ہے کیونکہ اسرائیل بار بار امریکہ پر اس جنگ  میں شامل ہونے کا دباؤ بڑھا رہا ہے ـ اس سے قبل نیو یارک ٹائمز نے خبر دی تھی کہ ٹرمپ ایرانی جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+