ایرانی سپریم لیڈر نے جنگی معاملات پاسدارن انقلاب کے سپرد کر دیے

     نیوز ٹوڈے : ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر (آیت اللہ خامنہ ای) جنگ کے معاملات پاسداران کے سپرد کرکے خود اپنی فیملی کے ساتھ زیر زمین بنکرز میں چلے گۓ ـ اب جنگی معاملات پر پاسداران انقلاب گارڈز کا کنٹرول ہے ـ اس سے پہلے امریکی صدر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ سپریم لیڈر کہاں چھپے ہوۓ ہیں ـ لیکن تاحال ہمارا انہیں مارنے کا کوئی ارادہ نہیں ـ

    اسرائیلی ویزر دفاع نے بھی سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی دھمکی دیتے ہوۓ کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کا انجام بھی عراقی صدر (صدام حسین) جیسا ہو سکتا ہے ـ ایک دن قبل ہی پاسداران انقلاب نے جنگ میں ایرو سپیس فورس ڈرونز کے استعمال کا اعلان کیا تھا ـ شاہد 107 نامی یہ ڈرونز اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے کیلیے خود کش حملوں میں استعمال کیے جائیں گے ـ یہ ڈرونز 15سو کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کی طاقت رکھتے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+